اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں لاپتہ شیعہ مسلمانوں کی بازیابی کے لئے تحریک بدستور جاری ہے۔
سنیچر کو بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق دھرنے پر بیٹھے افراد نے حکومت پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ شیعہ مسلمانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین کے نائب سربراہ علامہ حسن ظفر نقوی نے بھی اسلام آباد حکومت سے لاپتہ شیعہ مسلمانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے اندر کراچی اور اسلام آباد سے بہت سے شیعہ نوجوانوں اور اہم شخصیات کو اغوا کیا گیا جن کے بارے میں یہ نہیں پتہ ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے اغوا کی مشکوک وارداتوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲